قومی ٹیم کی جیت پر ہربھجن سنگھ کی دلچسپ ٹوئٹ

7 Nov, 2022 | 11:57 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

6 نومبر اتوار کا دن پاکستانی مداحوں کے لیے خاص رہا کیونکہ دن کے آغاز پر نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا اور ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔اس کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرایا اور  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سابق بھارتی کرکٹر نے ٹوئٹ کی، انہوں نے کہا 'پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی اچانک ورلڈکپ میں لذت واپس آگئی ہے'۔

مزیدخبریں