ویب ڈیسک: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ملزم ن لیگ کے مقامی رہمنا کا بھائی ہے۔ ابھی تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد لانگ مارچ کو منگل سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں چیئر مین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی۔