ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت آج

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ عمران خان کی درخواست پر سماعت کرینگے، درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے 31 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس بھجوایا، پنجاب کے ایم سی بی بنک اکاؤنٹ سے متعلق ایف آئی اے انکوائری بدنیتی پر مبنی ہے، عمران خان کو ہراساں کرنے کیلئے ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کیا، سیاسی مخالفین کو فائدہ دینے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین کیخلاف انکوائری شروع کی گئی ہے، پارٹی کے اکاؤنٹس کھلوانے پر کسی ادارے کو کوئی اعتراض نہیں رہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی ممنوعہ فنڈنگ کے الزام کی انکوائری غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے، ایف آئی اے میں 7 نومبر کو طلبی کا نوٹس بھی کالعدم کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو انکوائری کرنے سے روکا جائے۔