ویب ڈیسک:کراچی میں سپرہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین اور 1 بچے سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 1 خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق سپرہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ٹریفک حادثہ زیر تعمیر عمارت کے پانی سے بھرے ہوئے گڑھے میں گاڑی گرنے سے ہوا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں 2 خواتین اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی خاتون کو سوسائٹی میں ہی واقع اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ہیوی مشینری کے ذریعے گاڑی کو گڑھے سے نکالا گیا ہے۔