امریکی صدراور سابق صدر کی ووٹرز کو لبھانے کیلئے انتخابی مہم جاری

7 Nov, 2022 | 09:00 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مڈٹرم انتخابات میں ووٹرز کو لبھانے کے لیے انتخابی مہم جاری  ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نیو یارک اور ٹرمپ میامی پہنچے  اور ووٹرز سے خطاب بھی کیا۔امریکا میں منگل کو ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے لیے 4 کروڑ امریکی پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ۔ اگر چہ ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن دونوں ہی جیت کے دعوے کر رہے ہیں تاہم ٹرمپ کیمپ کے کئی ری پبلکن رہنما انتخابات سے پہلے ہی سازشی نظریات اور نتائج پر شکوک کا اظہار کر چکے ہیں ۔مختلف پولز میں ری پبلکنز کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی دوڑ میں آ گے دکھایا گیا ہے ۔امریکا میں بڑھتی مہنگائی اور غیر قانونی امیگریشن ڈیمو کریٹس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔بائیڈن نے انتخابات کو امریکی جمہوریت کے لیے فیصلہ کن لمحہ قرار دے دی۔

واضح رہے کہ منگل کو ایوان نمائندگان کی تمام 435، سینیٹ کی 35 نشستوں پر معرکہ ہوگا، 50 ریاستوں میں سے 36 میں گورنر بھی چنے جائیں گے۔ ریاستی اسمبلیوں اورمقامی سطح پر بھی انتخابات ہوں گے ۔

مزیدخبریں