ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوٹئنی سیمی فائنل، قومی اسکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ

T20 World Cup
کیپشن: T20 World Cup
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگیا۔

سڈنی روانہ ہوتے وقت ہوٹل کے باہر شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں اور آٹو گراف لیے۔رپورٹس کے مطابق سڈنی میں آرام کے بعد قومی ٹیم کل پریکٹس سیشن شروع کردے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 نومبر (بدھ) کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے میدان میں 10 نومبر (جمعرات) کو مدِ مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔