اسلام آباد پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو خبردارکردیا

7 Nov, 2022 | 08:04 AM

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے خبردار کر دیا ہے کہ اسلام آباد میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تر جمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جن سیاسی کارکنان کی شناخت اورمقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کے راستے کھلے رکھے جائیں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے راستوں کی نگرانی کریں گے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کیلئے پکار 15 پر کال کریں۔

مزیدخبریں