(ویب ڈیسک)سکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنٖڈ شعیب ملک نے تیزترین ففٹی بنا کر بھارتی کھلاڑی رہوال کا ریکارڈ برابر کردیا۔پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو جیت کے لئے 190 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اوپننگ کا آغاز کیا، محمدرضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلتے 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے فخر زمان 8، محمد حفیظ نے 23 گیندوں پر 31 اورشعیب ملک نے 18 گیندون پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کریز کے پر ان کے ساتھ آصف علی 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ پر آل راؤنڈ کو داد دینے کے لئے صارفین ٹویٹ پر دلچسپ میمز بنارہے ہیں۔