ویب ڈیسک: ٹاٹابائے بائےانڈیا، ورلڈکپ میں افغانستان کی شکست نے بھارت کےارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ سوشل میڈیاپربھارت کی واپسی کی خبرٹاپ ٹرینڈبن گئی۔
پاکستان کے ہاتھوں پہلےہی میچ میں عبرتناک شکست کھانےوالی بھارتی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفرتمام ہوگیا۔ بھارت کی امیدوں کامحورافغانستان نیوزی لینڈ کو شکست نہ دےسکا اوراس طرح بھارت اور افغانستان دونوں کا بوریا بسترگول ہوگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نےبھی مورچےسنبھالےاورطنزکے باؤنسر کرادئیے۔ ایک صارف نے لکھاکہ انڈین کرکٹ ٹیم خیریت سے ممبئی ایئر پورٹ جاؤ، رشوت لینے والا اور دینے والا ورلڈ کپ سے باہر۔
سوشل میڈیا صارف نے میم شیئر کرتےہوئےبھارتی فلم کا مشہور ڈائیلاگ لکھا:میں آرہا ہوں ماں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی میم شیئرکرتےہوئےلکھا کہ بھارتی ٹیم نےکامیابی سےممبئی ایئرپورٹ کےلئےکوالیفائی کرلیا جبکہ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا انڈین ٹیم زبردستی سیمی فائل میں جانے کی کوشش کرتے ہوئے۔