وزیراعلیٰ پنجاب تاحال سعودی عرب روانہ کیوں نہ ہوسکے؟جانئے

7 Nov, 2021 | 07:58 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد)پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار، پرواز پی کے 9747 نے رات سات بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا، طیارہ کوئٹہ سے لاہور نہ پہنچ پانے کے باعث 9 بجے کے بعد لاہور سے روانہ ہوگا پرواز میں وزیر اعلی پنجاب اور اہل خانہ کے نو افراد نے بھی مدینہ روانہ ہونا تھا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تاحال سعودی عرب روانہ نہ ہوسکے،پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان نے بھی پرواز میں عمرہ کے لئےروانہ ہونا ہے،وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ اہلخانہ کے نو افراد نے بھی مدینہ روانہ ہونا ہے۔

ذرائع ائیرپورٹ کے مطابق پرواز پی کے 9747 نے رات سات بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا،پرواز طیارہ کوئٹہ سے لاہور نہ پہنچ پانے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔وزیر اعلیٰ اور ان کے اہلخانہ کی امیگریشن مکمل جبکہ سامان بک کرلیا گیا ۔پرواز اب رات 10 بجے لاہور سے مدینہ روانہ ہوگی ۔ 

مزیدخبریں