9 ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار؛ اہم وجہ سامنے آگئی

7 Nov, 2021 | 07:28 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)ڈی آئی جی ٹریفک سہیل اختر سکھیرا کا پنجاب بھر میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،خصوصی ٹیموں کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں، کرپشن میں ملوث 9 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کر کےگرفتار کر لیا ۔

ڈی آئی جی ٹریفک سہیل اختر سکھیرا کے مطابق گجرات کے ٹریفک وارڈن ظہیر، انسپکٹر رانا غلام عباس اور ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

نارووال سے اے ایس آئی یاسین، ہیڈ کانسٹیبل احسان اللہ، منڈی بہاؤالدین سے محسن، خوشاب سے ٹریفک وارڈن سیف الرحمان اور جونئیر ٹریفک وارڈن نصراللہ کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

اسی طرح سرگودھا سے ٹریفک وارڈن اعظم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ سہیل اختر سکھیرا کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
 

مزیدخبریں