تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کی تیاری

7 Nov, 2021 | 06:11 PM

Arslan Sheikh

اویس کیانی: پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ، نومبر کیلئے ایک ایل این جی کارگو  30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیس بحران اور مہنگی ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے نومبر کیلئے ا یک ایل این جی کارگو 30.65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدے گا۔ رواں ماہ نومبر میں دو ایل این جی کارگوز سپلائی سے دو عالمی کمپنیوں نے معذوری ظاہر کی تھی جبکہ یہ ایل این جی کارگوز 19سے 20 نومبر اور  26 سے 27 نومبر کو ڈلیور ہونے تھے۔

ان دونوں کارگوز کیلئے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ہنگامی ٹینڈر جاری کیے تھے، ان ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئیں تھیں لیکن اب 26 سے 27 نومبر کی سپلائی کیلئے 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

19سے 20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی کمپنیوں کی طرف سے منسوخ کیے جانے والے دو کارگوز کی بحالی کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔ 

یاد رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مہنگا ترین ایل این جی کارگو 20.29ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدا تھا۔ 

مزیدخبریں