نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کو گھر بھیجنےکا ٹکٹ کنفرم کردیا

7 Nov, 2021 | 06:01 PM

M .SAJID .KHAN

(محمد ساجد) ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج ہونے والا نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین میچ نیوزی لینڈ نے جیت لیا، افغانستان نے مقررہ 20 میں 125 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے آسانی سے پورا کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے بعد کمنٹیٹر نے افغان کپتان کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف آپ نے ٹاس جیت کر انہیں بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس پر افغان کپتان کا کہنا تھا کہ شارجہ میں ‘ڈیو فیکٹر’ کے باعث ایسا کیا مگر کامیابی نہ مل سکی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ  نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔نیوزی لینڈ 125 رنز کا ہدف19 ویں اوور میں با آسانی مکمل کرکے گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔اس سے قبل گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

نیوزی لینڈ نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر  پورا کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کیویز کی جانب سے کپتان ولیم سن 40 اور ڈیون کونوے 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

مزیدخبریں