(ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار ہارون رشید کی کمپنی یونی کارن بلیکمیں لیڈ گرافک ڈیزائنر اور ٹوڈی اینیمیٹر کے طور پر کام کرنے والی آرٹسٹ سارہ رباب ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں ۔
گلوکار ہارون رشید نے سارہ کی موت کی افسوسناک خبر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی،سارہ کی کئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یونی کارن بلیک میں ہم اپنی چمکتی ہوئی نوجوان ستارہ سارہ رباب کی ایک ٹریفک حادثے میں انتقال پر بہت غمزدہ ہیں۔
سارہ ایک بہت ذہین لڑکی تھی، مثبت اور ناقابل یقین حد تک باصلاحیت تھی۔ وہ 2012 میں ایک نوجوان وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر یونیکورن بلیک ٹیم میں شامل ہوئیں۔سارہ نہ صرف انیمیٹڈ سریز برقعہ ایونجر میں آشو کی آواز بنی بلکہ ٹیٹو اور تانیہ میں مرکزی کردار تانیہ کی آواز بھی انہوں نے ہی دی تھی ۔
لیکن اینیمیشن اور گرافک ڈیزائن میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد، وہ یو بی میں گرافک ڈیزائن کی ہیڈ بن گئیں اور کئی پروجیکٹس پر کام کیا۔
گلوکار ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ وہ یو بی میں میرے لیے ایک چھوٹی بہن اور ہم سب کے لیے ایک فیملی ممبر کی طرح تھی،برقعہ اوینجر اور ٹیٹو اور تانیہ میں سارہ کی آواز آنے والے کئی سالوں تک نوجوان پاکستانیوں کی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
View this post on Instagram