شاہد کپور کی اہلیہ کا اپنے شوہر اور  اپنی بہترین دوست سے متعلق بڑا انکشاف  

7 Nov, 2021 | 05:45 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ نے اپنے کالج دور کی بہترین دوست سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ان کی قریبی دوست شاہد کپور کی محبت میں گرفتار تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جب انہوں نے اپنی دوست کو  شاہد کپور اور اپنی شادی سے متعلق بتایا تو تو اس کا پہلا ردعمل تھا’ اوہ مائی گاڈ‘ !  بعد ازاں شاہد کپور کی اہلیہ پر یہ راز کھلا کہ  کہ شاہد اور  ان کی قریبی دوست میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا راجپوت نے بتایا کہ شاہد ان کی بہترین دوست کا کرش تھے ۔

 واضح رہے کہ جب سے شاہد کپور  اور میراراجپوت کی شادی کی بات سامنے آئی  تھی میڈیا میں کرینہ کپور سے ان کے متعلق سوالات بھی ہوئے تھے کیونکہ ایک زمانے میں دونوں میں گہری دوستی تھی۔یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شاہد نے کرینہ کپور اور ان کے شوہر سیف علی خان کو دعوت دی تھی ۔خیال رہے کہ اداکار شاہد کپور نے میرا راجپوت سے 2015 میں شادی کی تھی ان کے دو بچے بھی ہیں۔

مزیدخبریں