ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور سکاٹ لینڈ کا میچ کس وقت شروع ہوگا؟

Pakistan vs Scotland match
کیپشن: Pakistan vs Scotland
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) ٹی 20 ورلڈ کپ کا میں آج نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین مقابلہ جاری ہے جبکہ دوسرا میچ گروپ بی کے کی ٹاپ پوزیشن پر موجود قومی کرکٹ ٹیم اور سکاٹ لینڈ  کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کب ہوگا؟کرکٹ شائقین کو بے چینی سے انتطار ہے۔

گروپ بی میں پوائنٹ ٹیبل پر شاہنیوں کا قبضہ ہے اور آج سکاٹ لینڈ سے ٹکرائیں گے،قومی ٹیم اپنے گروپ میں بھارت، نیوزی لینڈ،افغانستان اور نمیبیا کو  شکست دے چکی ہے جس پرسیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے چار میچ کھیلے اور کسی میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی جبکہ آج پاکستان کے خلاف اپنا پانچواں میچ کھیلے گی۔

سکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوٹزر نے ٹیم ورلڈ کپ  میں پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنے کا کہا، واضح رہے کہ پاکستان سکاٹ لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جیت  چکا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا جو کہ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer