برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

7 Nov, 2021 | 03:41 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد سعید)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 316 روپے سے کم ہو کر 309 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 205روپے جبکہ پرچون ریٹ 213 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔فارمی انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہو  نے کے بعد  180 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا جبکہ انڈوں کی پیٹی 5280 روپے کی ہو گئی۔ 

مزیدخبریں