اسرائیل اور امریکا آمنے سامنے آ گئے

7 Nov, 2021 | 01:53 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطین کیلئے امریکی قونصلیٹ دوبارہ کھولنے کی مخالفت کر دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے بیت المقدس میں فلسطینیوں کیلئے امریکی قونصلیٹ دوبارہ کھولنے کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔اسرائیل نے امریکا کے سامنے اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ناجائز صہیونی ریاست کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے پوری ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس صرف اور صرف اسرائیل کا دارالحکومت ہے۔ ٹرمپ دور میں فلسطین کیلئے امریکی قونصلیٹ بند اور اسرائیل کیلئے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں