(شاہد ندیم سپرا) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ دعا میں رقت آمیز مناظر کیساتھ اختتام پذیر ہو گیا.
عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز جمعرات کے روز ہوا تھا، جس کے بعد ملکی و غیر ملکی علماء کرام کے بیانات کا سلسلہ جاری رہا، اتوار کے روز اختتامی دعا سے قبل مولانا ابراہیم دیولہ نے دعا کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دعا اللہ تعالیٰ سےمانگنی چاہیے جو کبھی بھی رد نہیں ہوتی۔ بیان کے بعد مولانا ابراہیم دیولہ نے گناہوں کی معافی اور مغفرت کی خصوصی دعا کروائی۔