محمد عامر نے وکٹیں اڑانے کی اپنی ویڈیو شیئر کردی

7 Nov, 2021 | 09:30 AM

Sughra Afzal

فیروز پور روڈ (سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر محمد عامر نے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑانے کی ویڈیو شیئر کردی۔

محمد عامر کی ویڈیو ان کے مداح نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی جس میں محمد عامر کی شاندار باؤلنگ کو دکھا یا گیا، فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کی تعریف کی اور مداح کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

محمد عامر نے اپنے 10 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں36 میچز کھیلتے ہوئے 119 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 61 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 81 اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے ہوئے59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزیدخبریں