رابی پیرزادہ نے جوتوں کا برانڈ بھی متعارف کرادیا

7 Nov, 2021 | 09:00 AM

Sughra Afzal

گلبرگ(سٹی42 نیوز)شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے عبایا اور سکارف کے ساتھ ایچ بی آرکے نام سے جوتوں کا برانڈ بھی متعارف کرادیا ۔

رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعدپینٹنگ اورمصوری کاآغاز کیا تھا جس کی آمدن کو غریبوں اور مستحق افراد پر خرچ کیا جاتا ہے ۔اس کے بعداداکارہ نے حیاء بائے رابی کے نام سے عبایا اور سکارف متعارف کرائے اور اب انہوں نے ایچ بی آر کے نام سے جوتوں کابرانڈ بھی متعارف کرادیا ہے ۔ اس حوالے سے رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ خدا کا شکرہے کہ میںنے جس بھی کام کا بیڑہ اٹھایا  خدا کی ذات نے مجھے کامیابی دی ہے۔ میرا واحد مقصددکھی اورضرورت مند انسانیت کی خدمت کرنا ہے ۔ خدا کی ذات نے مجھے پہلے ہی ہرایک نعمت سے نواز رکھا تھا،میرے رب کی ذات نے مجھے نیا راستہ دکھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس سے بھی غریب اورمستحق لوگوں کا بھلاہوسکے گا۔میرا خودسے عزم ہے کہ میری جو بھی مصنوعات ہیں ان کی فروخت سے ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ مستحق اورغریب خاندانوں پر خرچ کیا جائے گا  ۔

میںرابی فائونڈیشن کے نام سے پہلے ہی خواتین کیلئے سلائی کڑھائی کا مرکزچلا رہی ہوں اس کے علاوہ غریب ضرورت مندوں کو ہاتھ والی ریڑھیاں بھی دی ہیں تاکہ وہ با عزت طریقے سے اپنا روزگار کما سکیں۔

مزیدخبریں