واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹی وی سی این این نے پنسلوینیا میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن کو صدر ڈکلیئرکر دیا،امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر 20 الیکٹورل ووٹس اپنے نام کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے صدر بننے کیلئے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے۔ پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد جو بائیڈن کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹس کی تعداد 284 ہوگئی ہے جبکہ ٹرمپ نے 214 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
BREAKING: JOE BIDEN WINS
— CNN (@CNN) November 7, 2020
Joe Biden will be the 46th president of the United States, CNN projects, after a victory in Pennsylvania puts the Scranton-born Democrat over 270 https://t.co/pZ8pr4cMTG #CNNElection pic.twitter.com/4pbJtzY1FT
مزید 5 ریاستوں میں گنتی جاری ہے جہاں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد بائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، دیگر ریاستوں میں ٹرمپ کی جیت کے باوجود بائیڈن کی برتری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جوبائیڈن 20 جون 2021 سے عہدہ صدارت پر براجمان ہوجائیں گے۔
دوسری جانب فیڈرل الیکشن کمشن کی کمشنر ایلن وین ترب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کسی قسم کے فراڈ کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ان کا کہنا تھا کے اس سال الیکشن کے دوران بہت ہی کم شکایت آئیں، الیکشن میں کسی قسم کے ووٹ فراڈ اور نہ ہی غیر قانونی ووٹ ڈالنے کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ثبوت ملا، ملک بھر میں الیکشن کے وقت غیر جانبدار الیکشن کے ماہر موجود تھے، ان کا کہنا تھا کی الیکشن فراڈ کے بارے میں کسی بھی شکایت کے ساتھ کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔