دو بہنوں کا قتل، باپ اور بھائی قاتل نکلے

7 Nov, 2020 | 06:45 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) گجرپورہ کے علاقے میں 2 سگی بہنوں کے قتل کا معاملہ، دونوں بہن کا قاتل اپنا ہی باپ اور بھائی نکلا۔

تھانہ گجر پورہ کی حدود میں گھر سے دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کی جانب سے جاں بحق لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ کرن اور 17 سالہ مریم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بہنوں کے قتل میں والد اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ بڑی بہن مہک فاطمہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ 

بڑی بہن کا کہنا ہے کہ والد اور بھائی اکثر کرن اور مریم کی کردارکشی کرتے تھے۔ میں گھر کے نچلے حصہ میں تھی اچانک چیخ وپکار شروع ہوئی۔ والد اور بھائی کرن کو کپڑے کے پھندے سے مار رہے تھے۔

ایف آئی آر متن کے مطابق والد اور بھائی نے دونوں بہنوں کو ناحق قتل کیا۔ گزشتہ رات لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی تھیں جبکہ تاحال لاشوں کا پوسٹمارٹم نہ ہوسکا۔ 

ادھرگرین ٹاؤن کی حدود باگڑیاں میں ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ 36 سالہ نادیہ اور تین سالہ عروج کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر کام سے واپس آیا تو دروازہ کھلا تھا، جیسے ہی صحن میں داخل ہوا تو ہوش اڑ گئے، اہلیہ اور بیوی کو صحن میں خون میں لت پت پڑیں دیکھا کر تڑپ گیا۔روتے ہوئے شوہر کی آواز سن کر اہل محلہ کے لوگ جمع ہوئے۔ 

پولیس اور فرانزک کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، شواہد جمع کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوں پر تحقیقات کی جاری ہیں جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے. 

مزیدخبریں