آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ لاہور

7 Nov, 2020 | 05:43 PM

Malik Sultan Awan

(در نایاب) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور  کا  دورہ کیا، آرمی چیف نے لاہور کور میں لاجسٹک تنصیبات کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی تھے ۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ موثر اور ہموارلاجسٹکس سے ہماری آپریشنل تیاریوں میں اضافہ ہوگا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ موثرلاجسٹکس دشمن کی مہم جوئی کاجواب دینےکی صلاحیت بڑھائیں گی۔

مزیدخبریں