ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نئے کورس سے لینے کیخلاف درخواست خارج

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نئے کورس سے لینے کیخلاف درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) میڈیکل کالجز کے داخلوں کے لیے 15 نومبر کو ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ لینے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز کے داخلوں کے لیے نئے کورس سے ٹیسٹ لینے کے خلاف درخواست خارج کردی، جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے جواب کی روشنی میں پرانے سلیبس کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے کی درخواست خارج کی، فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ میڈیکل کمیشن اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وکلاء کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا، پاکستان میڈیکل کمیشن نے تمام انٹر بورڈز کے نمائندوں کی میٹنگ کی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں صرف وہی سلیبس شامل کیا گیا ہے جو تمام صوبوں میں مساوی پڑھایا جارہا ہے، ٹیسٹ کے روز بھی طلبا کوغیر متعلقہ سوالات کے حوالے سے اعتراضی فارم دیا جائے گا، غیر متعلقہ سوال کے حوالے سے اعتراضی فارم پر کرنے سے مارکس کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

درخواست گزار طالب علم محمد حسیب کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے پندرہ نومبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لیا جائے گا، پرانے سلیبس کو نظر انداز کر کے نئے سلیبس سے ٹیسٹ لینے کے اقدامات کیے گئے ہیں، طلبا نے میڈیکل داخلوں کے ٹیسٹ کے لیے پرانے سلیبس سے تیاری کر رکھی ہے، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے نئے سلیبس سے تیاری کا مناسب وقت نہیں دیا گیا، میڈیکل کمیشن کی منظوری کے بعد 7 اکتوبر کو نیا سلیبس بنانے سے متعلق کمیٹی بنائی گئی, کمیٹی نے نیا سیلبس تیار کیا اور نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال نئے سلیبس کا اطلاق نہیں ہوسکتا.

درخواست گزار کی جانب سےاستدعا کی گئی کہ عدالت نئے سلیبس کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

Sughra Afzal

Content Writer