وزیر اعظم کا اپوزیشن کو پیغام

جو مرضی ہوجائے۔۔وزیر اعظم کا اپوزیشن کو پیغام

7 Nov, 2020 | 04:08 PM

Azhar Thiraj
Read more!

سٹی 42: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو مرضی ہوجائے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی ہیلتھ انشورنس بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ہے۔

عمران خان نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں جن لوگوں نے سرکس لگائی ہوئی ہے یہ وہ لوگ ہیں جو تیس سال سے اقتدار میں رہے، ان لوگوں کے لیے الگ قانون تھا اور بھینس چوروں کے لیے الگ قانون تھا لیکن اب ان لوگوں کو مشکل پڑ گئی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی چوری پکڑی گئی تو انہوں نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کر دیا کہ این آر او مل جائے، یہ جو سب اکھٹے ہیں ان سب کے لیے پیغام ہے کہ آج تک آپ لوگوں کا جن سے مقابلہ تھا یہ وہ کرپٹ تھے یا پھر انہیں کرسی کی خواہش تھی لیکن آج آپ کا مقابلہ عمران خان سے ہے۔جتنے مرضی جلسے کرنے ہیں کر لو لیکن جب تک ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے تو انہیں نہیں چھوڑوں گا۔

مزیدخبریں