سٹی 42: مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی ہے،کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔
سابق وزیر اعظم ،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،وہ چیسٹ انفیکشن کے شکار ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آ گئی ہے جس پر اطمینان کا اظہار کیا جار ہاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے دعا کی ہے،کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین جلد روبہ صحت ہوں۔
سروسز ہسپتال کے پرنسپل اور ڈاکٹر محمد امجد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ چوہدری شجاعت کے اہل خانہ نے سرکاری ہسپتال پر یقین کیا ، چوہدری شجاعت سے ان کے گھروالوں کے علاوہ کسی کوملنے کی ضرورت نہیں ہے ، ان کیلئے وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ۔ چوہدری شجاعت کا بلڈ پریشر ، شوگر اور اوکیسجن لیول بہتر ہے ۔
دوسری جانب سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جو خوش آئند ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی طبعیت الحمد للّٰہ اب بہتر ہے، دعائیں کرنے اور خیریت دریافت کرنے والے تمام احباب کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کو گزشتہ روز طبعیت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے گزشتہ روز مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے۔