تکہ کھانے کے شوق میں صدر مملکت نے پورا بازار بند کروادیا

7 Nov, 2020 | 02:44 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: پروٹوکول ختم کرنے کے دعویداروں کا روڈ پر نکلنا عوام کیلئے عذاب بن گیا،یہ صدر مملکت ہوں، وزیر اعظم ہوں،وزیر اعلیٰ یا چھوٹے سے چھوٹا وزیر ۔جونہی سڑکوں پر نکلتے ہیں تو عام شہریوں کیلئے ان کو بند کردیا جاتا ہے،صدر عارف علوی کا تکہ کھانے کا شوق  اہلیان شہر کیلئے عذاب بن گیا ،پورے بازار کو سکیورٹی کے پیش نظر بند کردیا گیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تکے کھانے کا شوق ہوا تو سیکیورٹی سٹاف نے پورا بازار بند کروادیا بلکہ شہریوں کا ایک جھنڈ بھی اکٹھا روکے رکھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ " صدر مملکت عارف علوی انوکھی فرمائش پوری کرنے یعنی تِکے کھانے بابو محلہ صدر راولپنڈی پہنچ گئے، سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پورا علاقہ سیل، تمام دکانیں، مارکیٹیں بند کرادی گئیں ، سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑاٗ۔
 
اس ٹوئیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ "ایک شخص کے کھانا کھانے کے لیئے کئی لوگوں کے روزگار بند کیئے گئے اسکو کہتےتبدیلی"

مزیدخبریں