جرائم کے خاتمے کیلئے سی سی پی او سرگرم

7 Nov, 2020 | 01:03 PM

Azhar Thiraj

فخر امام :جرائم کے خاتمے کیلئے سی سی پی او سرگرم،متعلقہ تھانوں کو اہداف دے دیے۔

سربراہ لاہور پولیس محمد عمرشیخ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا  اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں قبضہ گروپوں،منشیات فروشوں اور جوا خانوں کیخلاف کریک ڈائون کا جائزہ لیا گیاجبکہ سٹریٹ کرائمز،بینکوں کے باہر ڈکیتی کی وارداتوں اور ہاٹ سپاٹ ایریاز میں کرائم کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کا گیا ہے کہ منشیات کے دھندے میں بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔


ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان  نے اجلاس میں  شرکت کی ،اجلاس میں ایس ایس پی ڈسپلن سید محمد امین بخاری،ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ،سی ٹی او لاہورسید حماد عابد اورایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت دیگرافسران نے شرکت کی،سی سی پی او  لاہور عمر شیخ نے سٹریٹ کرائمز،بینکوں کے باہر ڈکیتی کی وارداتوں اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کرائم کا بھی جائزہ لیا۔

سی سی پی اوکا کہنا تھا کہ منشیات  کے دھندے میں بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے،ڈویژنل افسران 30 نومبر تک جوا خانوں کے خاتمے کی رپورٹ پیش کریں، فرائض میں غفلت،اختیارات سے تجاوز اورجرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی پر معطل ہونے والے اہلکاروں کی بلیک لسٹ تیار ہے،سی سی پی او لاہور نے سپاہ کی ویلفئیر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

عمر شیخ کا مزید کہنا تھا کہ تمام یونٹس میں الگ الگ ویلفیئرافسران تعینات کیے جائیں،اہلکاروں کی میڈیکل انشورنس کے لیے میکانزم بنانے کی ہدایت بھی کی گئی،سی سی پی او لاہور نے بیماری میں مبتلا وارڈن طارق کو ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دینے کا اعلان کیا۔

یاد رہے اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ،سٹریٹ کریمنلز و پیشہ ور ملزمان کیخلاف کریک ڈائون ،  147ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں ، ایس پی ڈولفن سکواڈ کا کہنا ہے کہ اسلحہ،شو آف ویپن کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہی کی جانب لے جائے گا، گرفتار ہونے والوں میں 89ریکارڈ یافتہ، 7سٹریٹ کریمنلز 31 ناجائز اسلحہ کے ملزمان شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائلز، موٹرسائیکل و کیش برآمد کر لیا گیا،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ،سٹریٹ کریمنلز و پیشہ ور ملزمان کیخلاف کریک ڈائون کے دوران  ڈولفن سکواڈ و پولیس ریسپانس یونٹ نے 147ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزیدخبریں