صوبائی دارالحکومت میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

7 Nov, 2020 | 11:14 AM

Shazia Bashir

سٹی42: صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو افضال کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر  5 لاکھ  80 کی نقدی،  3 تولے سونے کے طلائی زیوارات و  دیگر  اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،  غازی آباد کے علاقے میں مسلح  ڈاکو  کی احسان اور  فیملی سے اسلحہ کے زور پر  3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے۔

سمن آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو  زبیر  اور فیملی سے 2 لاکھ  40ہزار  کی نقدی و زیوارات،  چوہنگ کے علاقے میں شفیق اور فیملی سے  1 لاکھ  90 ہزار  نقدی و زیوارات،  شادباغ میں وقاص سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 4 لاکھ  55ہزار، گھڑی اور موبائل، اچھرہ میں مقبول سے گن پوائنٹ  پر 3 لاکھ  40 ہزار نقدی موبائل فون اور لوئر مال میں گن پوائنٹ پر جاوید  سے 5  لاکھ  20 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

جبکہ نامعلوم چور ٹاون شپ اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ ساندہ اور یربنس پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

اس سے قبل لالا زار کالونی سبزہ زار کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی جس میں تین چوروں نے گھر کہ دہلیز سے شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر اچکی ہے۔ فوٹیج میں تین نامعلوم چوروں کو گلی میں ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک چور گلی کی کنارے کھڑا ہو کر پہرا دیتا رہا جبکہ باقی 2  چور موٹر سائیکل کا تالہ توڑ کر بڑے آرام سے موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گیے۔ جبکہ فوٹیج میں چوروں کو موٹر سائیکل لیجاتے واضع دیکھا جا سکتا ہے۔

 

مزیدخبریں