(سٹی42)شہر میں قتل کی لرزہ خیزوارداتوں کی وجہ سےخوف کی نئی فضاءقائم ہوچکی ہے، خواتین کا گھر سے باہر نکلنا خطرے سے خالی نہیں رہا، ان ہولناک واقعات میں خواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی غیر محفوظ ہیں،شوبز کی دنیاسے تعلق رکھنے والی لاہور کی مقامی اداکارہ کو سگے بیٹے نے موت کے گھاٹ اتادیا۔
تفصیلات کے مطابق خون سفید ہوگیا، حقیقی رشتوں میں محبت کا لفظ دم توڑ گیا ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے، ذراسی تلخ کلامی پر قتل کرنے کے واقعات نے معاشرے کواس مقام پر کھڑا کردیا ہے جہاں سے واپسی کا راستہ ممکن نہیں،غیرت کے نام پر بہن، بھابی ےیہاں تک کہ ماں کو قتل کردیا جاتا ہے،لاہور کی سٹیج اداکارہ ثمینہ خٹک کو اس کے سگے بیٹے نے ابدی نیند سلادیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، بیٹے احمد شہروز نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں نے غیرت کے نام پر اپنی ماں کو چھریاں مار کر قتل کیا، 50 سالہ مقتولہ ثمینہ خٹک عرف نینا علی لاہور کے علاقہ ہنجروال میں گھر میں اکیلی رہتی تھیں، بیٹے کو شبہ ہوا کہ والدہ کے کسی کے ساتھ ناجائزہ تعلقات ہیں،غصے کی آگ میں مبتلا سگے بیٹے احمد شہروز نے والدہ کو قتل کیا اور فرار ہوگیا، اداکارہ کے قتل پر لوگ حیران رہ گئے کہ اچانک اتنا بڑاواقعہ کیسے پیش آیا؟
پولیس نے تحقیقات کرتے سراغ لگایا کہ اداکارہ کو بیٹے نے قتل کیا، ملزم کا تعاقب کرتے ملزم کو آلہ قتل سمیت برآمد کرلیا، اپنے بیان میں ملزم احمد شہروز نے کہا لوگوں کی باتیں سن کرتنگ آگیا تھا اور برداشت سے باہر ہوگیا تھا اس یہ اس فعل کا ارتکاب کیا۔ مقامی پولیس کے مطابق مقتولہ ثمینہ خٹک نے 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں شوہروں سے طلاق لے لی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کے شوہر نے فائرنگ کرکے اداکارہ کی جان لی تھی اور بعد میں خودکشی کرلی تھی۔