(فخرامام)گرین ٹائون کی حدود باگڑیاں میں ایک گھر سے ماں اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں، 36 سالہ نادیہ اور تین سالہ عروج کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا.
پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر کام سے وآپس آیا تو دروازہ کھلا تھا، جیسے ہی صحن میں داخل ہوا تو ہوش اڑ گئے، اہلیہ اور بیوی کو صحن میں خون میں لت پت پڑیں دیکھا کر تڑپ گیا، روتے ہوئے شوہر کی آواز سن کر اہل محلہ کے لوگ جمع ہوئے، پولیس کو اطلاع دی،پولیس اور فرانزک کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، شواہد جمع کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوں پر تحقیقات کی جاری ہیں جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے.
شہر میں خواتین، بچوں پر خوف کے بادل منڈلارہے ہیں،زیادتی،چوری، ڈکیتی، راہزانی اور قتل کے سنگین واقعات کسی آسیب کی طرح پیچھے پڑے ہوئے ہیں،ان خوفناک وارداتوں میں آئے روز کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ گجر پورہ کی حدود میں دو نوجوان بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔ دونوں لڑکیاں گھر میں اکیلی تھیں۔ والدین گھر واپس آئے تو لاشیں ملیں۔پولیس نے لڑکیوں کے والد کو حراست میں لے لیارکھا ہے، پولیس کی جانب سے جاں بحق لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ کرن اور 17 سالہ مریم کے نام سے ہوئی۔
دونوں بہنوں میں سے ایک کی لاش نیچے جبکہ دوسری کی اوپر والے پورشن سے ملی، خبر ملنے پر اہل علاقہ سمیت عزیز اقارب موقع پر پہنچے۔ اہل علاقہ نے ہولناک واقعہ سامنے آنے پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی،ایس ایچ او گجر پورہ کا کہناتھا کہ لاشیں برآمد ہونے کی ابھی تک کوئی کال موصول نہیں۔
پولیس اس کیس کی تفتیش کررہی ہے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے۔