باپ کا بیٹی پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

7 Nov, 2019 | 11:54 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عابد چوہدری ) غالب مارکیٹ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے جواں سالہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تشدد کے واقعہ کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔

نوجوان لڑکی پر تشدد کا واقعہ غالب مارکیٹ میں پیش آیا۔ 20 سالہ نمرہ پر اس کے والد اسحاق خان نے تشدد کیا۔ متاثرہ لڑکی نمرہ نے الزام عائد کیا کہ اس کے والد اسحاق خان اور دیگر گھر والے اکثر تشدد کرتے اور کھانے پینے کے لئے برتن تک نہیں دیتے۔ نمرہ خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اسحاق خان کا اپنے بھائیوں کے ساتھ زمین کا تنازع چلا آرہا ہے جنہیں چند روز قبل جھگڑے پر پولیس سٹیشن بھی لایا گیا البتہ لڑکی پر تشدد کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں