عید میلاد النبیﷺ کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

7 Nov, 2019 | 08:39 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) عید میلاد النبیﷺ کا سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔ لاہور میں منعقد ہونے والے جلوسوں اور محافل نعت کے پروگرامز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ 12 ربیع الاوّل کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق 6 ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 43 انسپکٹرز، 481 اپر سب آرڈینیٹس اور 10 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

عید میلاد النبیﷺ کے تمام چھوٹے بڑے 221 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اشفاق احمد خان کا کہنا ہے کہ کیٹیگری اے میں 54، بی میں 102 اور کیٹیگری سی میں 65 جلوس شامل ہیں ۔اسی طرح 15 محافل میلاد کو کیٹیگری اے، 106 کو بی اور 93 محافل کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں