مذہبی رسومات کیلئے سکھ یاتری بذریعہ بس کینیڈا سے لاہور پہنچ گئے

7 Nov, 2019 | 06:46 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد ) کرتارپور راہداری کھولنے کی تقریبات میں شرکت کے لیے کینیڈا سے بذریعہ بس سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے، سکھ یاتریوں کی صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔

بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتری خصوصی طور پر تیار کی گئی، بس میں چھ ملکوں کا سفر طے کرتے ہوئے تہران کے راستے لاہور پہنچے۔ لاہور پہنچنے پر لاہور پریس کلب میں صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری نے استقبالیہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کھلنے سے مغرب میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا۔

اس موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ پریس کانفرنس کے بعد سکھ یاتری بذریعہ بس گورنر ہاؤس پہنچے۔ لاہور کی سڑکوں پر سیر کرتے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ کا سفر طے کرنے کے بعد لاہور پہنچے۔

خصوصی بس پر کینیڈا سے لندن، پیرس، سوئزرلینڈ، آسٹریلیا، ترکی اور ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچے، جہاں چند دن قیام کے بعد انڈیا روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں