لاہور چیمبر میں اجلاس، پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے تجارتی روابط بڑھانے پر زور

7 Nov, 2019 | 03:59 PM

Shazia Bashir

حسن علی: لاہور ایوان صنعت و تجارت کی قائمہ کمیٹی برائے پاک امریکا بزنس پروموشن کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں امریکہ اور پاکستان کے مابین تجارتی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صنعت و تجارت لاہور میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت قائمہ کمیٹی کے کنوینئر آصف سحر نے کی، جبکہ اجلاس میں فیاض حیدر، محمد یاسین، ڈاکٹر ذیشان، حافظ منیر، آغا نعمت سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاک امریکا باہمی تجارت بڑھانے کیلئے تاجراتی وفود کا سلسلہ شروع کرنے پر غور کیا گیا، حاجی آصف سحر کو کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے تجارتی روابط کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں لاہور چیمبر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے تاکہ سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے آگاہی حاصل ہو سکے۔

مزیدخبریں