پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

7 Nov, 2019 | 03:21 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42)پاکستان  کو پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی، بھارتی کبڈی فیڈریشن نے بھی شرکت کیلئے  "ہاں" کردی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ زندہ دلوں کا شہر لاہور 12 جنوری سے کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، کبڈی ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا  کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ  کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے 10 ٹیموں میں سے 8 نے تحریری طور پر رضا مندی کا اظہار کر دیا، پاکستان میں پہلی بار کبڈی ورلڈ کپ کروانے جارہے ہیں، روایتی کھیل کو پروموٹ کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں