مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس کی تجویز پر کام شروع

7 Nov, 2019 | 01:34 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: پنجاب حکومت نے ایمرجنسی سروس رسیکیو کو مزید موثر بنانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کی تجویز کام شروع کر دیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو تجویز دی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے بڑے ہپستالوں میں ہیلی پیڈ بنانے جائے جبکہ کسی حادثہ کی صورت میں دور کے علاقوں سے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی جائے۔

زرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے مذکورہ تجویز پر ایک ماہ میں فربیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ ہیلی سروس شروع کرنے کے لئے نجی اور فلاحی اداروں سے بھی مشورت کی جائے گئی۔

مزیدخبریں