گورنر پنجاب سےسوئٹزرلینڈکے4رکنی پارلیمانی وفدکی ملاقات

7 Nov, 2019 | 01:28 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے سوئزرلینڈ کے 4 رکنی پارلیمانی وفد کی ملاقات، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا  ہے کہ سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئس وفد کی قیادت جین رینی فورنیر کر رہے تھے، ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈیوالہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاحت، معیشت اور دونوں ملکوں کے تعلقات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

 گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت پنجاب سمیت پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپورکام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پارلیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام اداروں کو مضبوط کررہی ہے۔

      

مزیدخبریں