ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر نے سکھ نوادرات کی نمائش کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر نے سکھ نوادرات کی نمائش کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے لاہور میوزیم میں سکھ نوادرات کی نمائش کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لاہور میوزیم میں سکھ نوادرات کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات جاری ہیں جو کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے مطالبات سمجھ نہیں آرہے، انہیں سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں، کرتار پور کوریڈور کھول رہے ہیں اور پاکستان میں سکھ برادری کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کررہے ہیں، کرتار پور راہداری  ملکی معیشت کیلئے خوش آئند  ہے۔

  اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق دیئے گئے ہیں، سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مذہبی حوالے سے پوری آزادی ہے۔

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری اطلاعات راجا جہانگیر، ڈائریکٹر الحمرا آرٹ کونسل اطہر علی خان ، ڈائریکٹر میوزیم طارق محمود جاوید بھی موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer