کار سوار فیملی کی ویڈیو بنانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا

7 Nov, 2019 | 12:19 PM

Sughra Afzal

 (عابد چودھری) مصری شاہ میں کار سوار فیملی کی ویڈیو بنانے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا، منچلوں پر تھپڑوں اور ٹھڈوں کی بار ش ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے مدینہ چوک میں کار میں سوار فیملی جا رہی تھی، موٹر سائیکل پر گزرنے والے منچلے لڑکوں نے موبائل فون سے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی، اس دوران منع کرنے پر لڑکے طیش میں آگئے اور کار کے ڈرائیور کو مارنا شروع کردیا جس سے بچانے کے لیے خواتین آگے بڑھیں تو منچلوں نے ان کے ساتھ بھی بدتمیزی کرنا شروع کر دی جس پر موقع پر موجود راہگیروں نے انہیں دبوچ لیا اور خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں