پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

7 Nov, 2019 | 11:32 AM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے ہڑتال میں شامل پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کو  نوکریوں سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ سپیشلائزڈ  ہیلتھ کیئر نے تمام میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز اور وی سیز سے ہڑتالی پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی رپورٹ طلب کرلی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ جو بھی پی جی ٹرینی ڈاکٹر ہڑتال پر ہوگا اس کی غیر حاضری تصور ہوگی، ایک دن کی غیر حاضری پر پی جی ٹرینی شپ منسوخ کر دی جائے گی اور ہڑتالی پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کو برطرف کر دیا جائے گا،منسوخی کے بعد ان ڈاکٹروں کو نئے سرے سے پی جی ٹرینی شپ لینا پڑے گی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ جو بھی صدر شعبہ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی حاضری کے بارے میں غلط رپورٹ دے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق اس وقت چھ ہزار پی جی ٹرینی ڈاکٹر کام کر رہے ہیں اور حکومت پنجاب نے ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں تمام ہسپتالوں، تمام میڈیکل کالجوں اور وی سیز سے رپورٹ مانگی گئی ہے۔

مزیدخبریں