وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

7 Nov, 2019 | 11:15 AM

Shazia Bashir

علی اکبر: وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو اسلام ٓباد طلب کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 اجلاس میں آزادی مارچ کا جائزہ لیا جائے گا اور کرتار پور کوریڈور کھولنے کے انتظامات بھی زیربحث آئیں گے۔ پنجاب کے وزیر خزانہ،  وزیر کو آ پر یٹو  بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہیں اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں 1 بجے وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوگا۔

      

             

مزیدخبریں