ایل ڈی اے انجینئرز کیلئے خوشخبری

7 Nov, 2019 | 10:07 AM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے انجینئرز کیلئے اچھی خبر ہے کہ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلے پر انجینئرز کو ٹیکنیکل الاﺅنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 78 انجینئرز ٹیکنیکل الاؤنس سے مستفید ہوں گے، ٹیکنیکل الاؤنس بنیادی تنخواہ پرڈیڑھ فیصد اضافے کے تناسب سے دیاجائے گا۔

 لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس دینے کا ایجنڈا پیش کیا گیا تھا جسے منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل واسا کے انجینئرزکو ٹیکنیکل الاؤنس دیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں