پیکو روڈ کے رہائشیوں کیلئے بڑی خوشخبری

7 Nov, 2018 | 11:11 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (قذافی بٹ) پیکو روڈ کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیکو روڈ کو جناح ہسپتال تک سگنل فری روڈ کرنے پرغور شروع کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت و تجارت اسلم اقبال کی زیرصدارت ٹیپا کا اجلاس ہوا۔ جس میں چیف انجینئر مظہر حسین نے محکمے کے مختلف امور پر بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر نے ٹیپا کو پیکو روڈ سے جناح ہسپتال تک سگنل فری بنانے کے لئے پلاننگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیکو روڈ سے جناح ہسپتال تک ٹریفک کا لوڈ زیادہ ہوتا ہے اور کسی مریض کا ہسپتال تک پہنچنا دشوار ہے۔ اس پوری روڈ کو سگنل فری کرنے کے منصوبے پر کام شروع کیا جائے۔

اسلم اقبال نے ٹیپا کے ذمے داران کو ایم اے او کالج گراﺅنڈ اور چوبرجی گراﺅنڈ کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایات کیں۔

مزیدخبریں