وزیراعظم اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ 

7 May, 2024 | 10:57 PM

ویب ڈیسک : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان آج شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ 

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ان کے چچا عزت مآب شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا . وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی ء درجات اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں  یو اے ای کے شاہی خاندان کے لئے بے پناہ عزت اور احترام ہے ، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو پاکستان کے عظیم دوست تھے۔ 

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

مزیدخبریں