سٹی42: حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایک اسرائیلی یرغمالی خاتون بھی ماری گئی ہیں جن کی عمر 70 سال تھی۔ انہیں حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کے دوران یرغمال بنایا تھا اور وہ تب سے حماس کی قید میں تھی۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس نے جس یرغمالی خاتون کے مرنے کی اطلاع دی ہے وہ امریکی اسرائیلی کینیڈین خاتون جوڈتھ وائنسٹائن ہیں۔
حماس کے بیان میں بتایا گیا کہ یہ یرغمالی خاتون اس سے پہلے 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے میں زخمی ہوئی تھیں اور حماس نے ان کو ساتھ لے جانے کے بعد غزہ کے ہسپتالوں میں ان کا علاج کروایا تھا۔ ان کی صحت یابی کے بعد، انہیں ہسپتال سے کسی حراستی مقام پر دوبارہ قید کر دیا گیا تھا –
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ 70 سالہ اسرائیلی یرغمالی اسرائیلی گولہ باری سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے پریس ریلیز میں مزید کہا کہ 70 سالہ یرغمالی کی موت اس لیے ہوئی کہ "اسپتالوں کی تباہی کی وجہ سے اسے انتہائی طبی امداد نہیں ملی"۔
ابو عبیدہ نے اسرائیلیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "آپ کی فوج کی طرف سے ہسپتالوں کی تباہی اور ان کو خدمات سے محروم کرنا 'آپ' قیدیوں کے مصائب اور موت کا سبب بنتا ہے، اور یہی ہمارے لوگوں کا شکار ہے۔
" 133 یرغمالی اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔