انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے پر لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کی واک

7 May, 2024 | 08:22 PM

سٹی42: انٹرنیشنل تھیلیسیمیا ڈے پر لاہور میں سندس فاؤنڈیشن کی آگاہی واک میں شہریون کی بہت  بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
آگاہی واک میں تھیلیسیمیا کے  متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات دینے والے رضاکاروں اور  شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت سے ان کی تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ یکجہتی اور اس مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ 
آگاہی واک کا مقصد تھیلی سیمیا کے مریضوں سے  یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔
واک میں تھیلیسیما کے متعلق آگاہی اور حساسیت پیدا کرنے والے پلے کارڈز کے ساتھ شریک ہونے والے شہریوں نے پاکستان کو تھیلی سیمیا سے پاک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

مزیدخبریں