محسن نقوی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی

7 May, 2024 | 08:13 PM

This browser does not support the video element.

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے سی ایم ایچ کوئٹہ جا کر   دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والے 6 جوانوں کی عیادت کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور بلند حوصلے کو سراہا۔ 

انہوں نے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ۔ انہوں نے  کہا کہ   جوانوں نے بہادری کے ساتھ شرپسندوں کا مقابلہ کیا ۔ 

  محسن نقوی نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ سی ایم ایچ میں زخمی جوانوں کا بہترین علاج معالجہ ہو رہا ہے۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی وزیر داخلہ کے ساتھ سی ایم ایچ کوئٹہ گئے۔ 

مزیدخبریں