اشرف خان : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر 278.24 پیسے سے کم ہوکر 278.12 پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے بڑھ کر 279 روپے 65 روپے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے اضافے سے 297.23 روپے، برطانوی پاونڈ 5پیسے اضافے سے 347.75 روپے، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 73.96 روپے کا ہوگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 2 پیسے کمی سے 75.73 روپے کا ہوگیا۔